جارج کلونی اور امل کلونی یتیم بچے کو گود لیں گے

نوبیاہتا جوڑا جنگ زدہ یتیم بچوں کی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ہالی وڈ کے معروف اداکار جارج کلونی اور لبنانی نژاد وکیل امل کلونی نے شادی کے صرف تین ماہ بعد ہی اپنے خاندان کو وسعت دینے پر غور شروع کر دیا ہے ۔ اس مقصد کے لیے وہ کسی جنگ زدہ ملک سے ایک بچے کو گود لینے کا سوچ رہے ہیں۔

بتایا گیا ہے انہوں نے یہ یہ سوچ بچار اپنے خاندان کو وسعت دینے اور جنگ زدہ علاقوں میں یتیم ہو جانے والے بچوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے کے لیے شروع کی ہے۔

ہالی وڈ کے معروف اداکار کی اہلیہ امل کلونی برطانیہ میں ایک وکیل ہے۔ ایک معروف برطانوی اخبار کے مطابق نوبیاہتا جوڑا ایک یتیم بچے کو گود لے کر یتیم بچوں کی محرومی کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کرانا چاہتا ہے۔

واضح رہے اقوام متحدہ کی طرف سے مرتب کی گئی ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام کی تین سال سے زائد پر پھیلی خانہ جنگی میں اب تک ایک لاکھ اکانوے ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

مقبول خبریں اہم خبریں