یمن: بم دھماکے میں سینیراسلامی سیاست دان کی ہلاکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کے جنوب مغربی شہر تعز میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں اہل سُنت کی جماعت الاصلاح کے ایک سینیر رہ نما ہلاک ہوگئے ہیں۔

یمنی حکام کی اطلاع کے مطابق الاصلاح کے اسسٹینٹ سیکریٹری جنرل صادق منصور نے جونہی اپنی کار کا دروازہ کھولا تو ایک زوردار دھماکا ہوگیا جس سے وہ موقع پر ہی ڈھیر ہوگئے۔بم کار کے دروازے میں نصب کیا گیا تھا۔

تعز اور بعض دوسرے شہروں میں اخوان المسلمون سے وابستہ الاصلاح کے حامی حوثی شیعہ باغیوں کی مزاحمت کی کوشش کررہے ہیں۔حوثیوں نے 21 ستمبر سے دارالحکومت صنعا پر قبضہ کررکھا ہے اور وہ اب اپنی عمل داری ملک کے جنوب کی جانب بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

حوثیوں نے اسی ماہ کے اوائل میں جنوب مغربی شہر ایب میں الاصلاح کے ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔یمن کے وسطی علاقوں میں اہل سنت اور شیعہ حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں اب تک بیسیوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔تاہم حوثی باغی صوبائی کونسل کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت تعزشہر میں داخل نہیں ہوئے تھے تاکہ وہاں خونریزی سے بچا جاسکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں