سعودی وزیر برائے نیشنل گارڈز کی امریکی صدر سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے سفیر برائے نیشنل گارڈز شہزادہ متعب بن عبداللہ بن عبدالعزیز نے واشنگٹن میں امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے می موجودہ صورت حال بالخصوص شام اور دولت اسلامی داعش کے خلاف آپریشن جیسے موضوعات زیر بحث آئے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعودی وزیر شہزادہ متعب نے بتایا کہ انہوں نے امریکی صدر سے ملاقات کے دوران ایران کے جوہری تنازع کے حل کے سلسلے میں ہونے والی بات چیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں‌ نے کہا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب تہران کے جوہری تنازع کے حل کے لیے بات چیت آگے بڑھانے اور اس بحران کے جلد خاتمے تک پہنچنے کے لیے امریکا اور عالمی برادری کے ساتھ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں