ویانا: جان کیری کی سعودی وزیرخارجہ سے ملاقات

ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے درمیان جاری مذاکرات پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے ملاقات کی ہے اور ان سے ایران کے چھے بڑی طاقتوں کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدے دار نے قبل ازیں بتایا تھا کہ جان کیری سعودی وزیرخارجہ سے ملاقات کریں گے اور انھیں چھے بڑی طاقتوں اور ایران کے درمیان جوہری تنازعے پر جاری مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں