.

خانہ کعبہ: توسیع شدہ مطاف میں رمضان سے طواف ممکن

ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ فیصل فواد وفا کی طرف سے اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

حالیہ برسوں کے دوران میں تزئین و آرائش سے مزین کیے گئے توسیع پانے والے خانہ کعبہ کے مطاف کا گراونڈ فلور رمضان المبارک میں طواف کے لیے کھول دیا جائے گا۔ اس بارے میں حرمین الشریفین سے متعلق حکام نے آگاہ کیا ہے۔

ٹیکنیکل کمیٹی کے چئیر مین فیصل فواد وفا نے مسجد حرام میں توسیع و تزئین کے کام کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کے بعد کہا توسیعی منصوبہ جلد سے جلد مکمل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا مطاف کے اضافی فلورز کی تکمیل بھی جلد مکمل کی جا رہی ہے۔ امکان ہے کہ یہ تکمیل بھی رمضان سے پہلے مکمل کر لی جائے گی۔

اجلاس کے شرکاء نے مسجد حرام کی توسیع کے تیسرے مرحلے کے بارے میں بھی باہم تبادلہ خیال کیا ہے۔ واضح رہے اس توسیعی منصوبے کے تحت مسجد حرام میں تقریبا دو گنا گنجائش بڑھ جائے گی۔