امریکا: سیاہ فام فٹ بالر کی سوشل میڈیا پر شامت آ گئی

ریجی بش نے امریکی واقعے کو فلسطینیوں پر مظالم سے مماثل کہہ دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

امریکا میں سیاہ فام فٹ بالر ریجی بش امریکا میں سیاہ فاموں کی جاری تحریک میں ہم آواز ہو کر اپنے دل کی بات کہہ بیٹھنے کے باعث سخت غم و غصے کا نشانہ بننے لگا ہے۔

امریکا کے اس سیاہ فام فٹ بالر نے ایک بے گناہ سیاہ فام نوجوان کے قتل پر سفید فام پولیس اہلکار کو باعزت بری کیے جانے کے واقعے کو غزہ میں فلسطینیوں کے اسرائیل کے ہاتھوں شہید ہونے کے ساتھ مماثل قرار دیا ہے۔

اس سیاہ فام فٹ بالر بش کا کہنا ہے کہ ''امریکا میں سیاہ فاموں کے ساتھ یہ رویہ اور سلوک صرف یہاں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے ، اس لیے اب ہم تبدیلی چاہتے ہیں۔''

یہود مخالف سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے واچ ڈاگ اور بعض دوسروں نے فٹ بالر کی طرف سے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے ان خیالات کا سخت نوٹس لیا ہے۔

مائیک براون کے لیے انصاف کے عنوان کے ساتھ سیاہ فام امریکی فٹ بالر نے ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ایک شخص نے کتبہ پکڑ رکھا ہے ''

یہودیوں کے حقوق کے لیے سرگرم واچ ڈاگ نے فٹ بالر کے ان خیالات پر سخت نقد و نظر کیا ہے۔ یہودیوں کی حامی تنظیم کا کہا ہے '' فٹ بالر نے مائیک براون کے قتل اور فلسطینی مسئلے کو یکساں قرار دے کر غلط کیا ہے، کیونکہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان تنازعہ نسل پرستی کا نہیں سیاسی ہے۔ ''

واضح رہے امریکا میں ان دنوں مائیک براون کے قتل میں ملوث سفید فام کی عدالت سے بریت پر احتجاج جاری ہے اور سیاہ فام امریکیوں میں اس فیصلے کو امریکی نسل پرستی کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

یہود مخالف سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی تنظیم کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ابراہیم ایچ فوکس میں نے امریکی ٹی وی سی بی ایس کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا '' فٹ بالر نے مائیک براون والے واقعے اور غزہ کے معاملات کو ایک جیسا قرار دے کے اپنی لا علمی کا مظاہرہ کیا ہے اس لیے بہتر ہو گا کہ فٹ بالر اپنے آپ کو اس معاملے سے دور رکھے۔ ''

سیاہ فام فٹ بالر کی طرف سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصویر کے ساتھ یہ بھی لکھا ہے کہ '' فرگوسن کے لیے فلسطین سے محبت۔''

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں