کینیڈین باشندے پرتشدد کے الزام میں سعودی شہری گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے مشرقی علاقے الظہران میں خريداري مركز ميں پولیس نے ایک کینیڈین باشندے پر تشدد کے الزام میں مقامی سعودی شہری کو حراست میں لیا ہے۔

سعودی عرب مشرقی ریجن کے پولیس ترجمان کرنل زیاد الرقیطی نے بتایا کہ گذشتہ روز مقامی وقت کے مطابق دن دو بجے اُنہیں اطلاع ملی کی ایک سعودی شہری نے بھرے بازار میں کینیڈین شہریت یافتہ ایک شخص کو آہنی لاٹھی سے تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں اس کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے فوری کارروائی کرکے ملزم کو حراست میں لے کراس سے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ متاثرہ شخص کو اسپتال داخل کیا گیا ہے جہاں اب اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں