.

مصری بابے کو دوشیزہ سے 'فلرٹ' مہنگا پڑ گیا

غیر اخلاقی رویہ اماں بی کی 86 سالہ شوہر سے علاحدگی پر منتج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

قاہرہ کی ایک فیملی کورٹ نے ایک معمر شخص اور اس کی کبیر سن اہلیہ کے درمیان علاحدگی کرا دی۔ دونوں میں جدائی کے لیے درخواست 78 سالہ بیوی کی جانب سے دی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا اس کا شوہر 86 سالہ ’جمال ص‘ غیر اخلاقی حرکات کا مرتکب ہو رہا ہے۔

اٹھتر سالہ خاتون نے علاحدگی کے مقدمے کے لئے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کا کبیر سن شوہر 19 سالہ نوجوان لڑکی کا پیچھا کر رہا ہے۔ بوڑھے کی اس غیر اخلاقی حرکت کی وجہ سے پورے محلے میں ان کی بدنامی اور جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ اس نے اپنے شوہر کو بار ہا اس حرکت سے باز رہنے کی بھی تلقین کی مگر وہ اپنی روش پر قائم ہے۔ لہٰذا عدالت مجھے اس سے خلع دلوائے۔

بڑھیا کا کہنا تھا کہ اس کا شوہر جس لڑکی کا پیچھا کر رہا ہے وہ اس کے پوتے، پوتیوں کی ہم عمر ہے اور لڑکی کے والد کی پرورش بھی انہوں ہی نے کی ہے۔