.

مانو بلی کے ساتھ بندر کی اشتعال انگیزاٹکھیلیاں!!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بندروں کی دوسرے جانوروں سے چھیڑ چھاڑ مشہور ہے۔ موقع ملے تو بندر، شیر جیسے خونخوار جانور سے چھیڑ خانی کرنے سے بھی باز نہیں آتے، لیکن سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہونے والی حالیہ ویڈیو میں ایک بندر کو بلی کے ساتھ اشتعال انگیز اٹکھیلیاں کرتے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو فوٹیج کے مطابق کسی گھر کے صحن میں موجود ایک بندر اچھل کود کے دوران بلی کو زچ کرتا دیکھا جا سکتا ہے لیکن بلی اپنے مانوس ساتھی کی شرارتوں سے تنگ ہے مگر محظوظ بھی ہو رہی ہے۔ کبھی بلی بھی بندر پر جھپٹی ہے مگر بندر نہایت پھرتی سے چھلانگ لگا کر درخت کی ٹہنی سے جھول جاتا ہے۔ ٹہنی چھوڑتے ہی وہ بلی پر چھلانگ لگا دیتا ہے اور بلی پر کھڑے ہو کر ایک چھوٹی دیوار پر چھلانگ لگا دیتا ہے۔

بلی کو تنگ کیے جانے کا یہ سلسلہ نہایت تیزی کے ساتھ بار بار کیا جاتا ہے جبکہ مانو بلی نہایت معصومیت کے ساتھ بندر کی اٹکھیلیوں کو دیکھتی چلی جاتی ہے۔بندر اپنی پہلوانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کبھی بلی کو اس کے اگلے پنجوں سے کھینچ دیتا ہے اور کبھی پچھلے پنجوں سے پکڑ کر گھسیٹتا ہے۔ بلی مسلسل صبر کا دامن تھامے ہوئے ہے اور آخر اسے صبر کا پھل مل جاتا ہے اور ’بہادر بندر‘ زمین پر گر پڑتا ہے۔