.

سیناء میں مصری فوج کی کارروائی، پانچ تکفیری ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے جزیرہ نما سینا کے جنوبی علاقوں الشیخ زوید اور رفح میں فوج کی کاروائی میں پانچ تکفیری جنگجو ہلاک اور پندرہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

شمالی سیناء میں مصری سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ رفح کے مقام پر سیکیورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان ایک خونریز جھڑپ ہوئی جس میں کم سے کم پانچ جنگجو ہلاک اور 15 کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والے تین جنگجو رفح میں فوجیوں پر حملوں می بھی ملوث رہے ہیں۔ انہیں تفتیش کے لیے العریش منتقل کر دیا گیا ہے۔

قبل ازیں مصری فوج نے شمالی سیناء میں دہشت گردوں کے 10 ٹھکانے، دو گاڑیاں اور آٹھ موٹرسائیکلیں بمباری سے تباہ ہوئیں۔ تکفیری عناصر ان ٹھکانوں سے مصری پولیس اور فوج پر مسلسل حملے کرتے رہے ہیں۔