.

قاہرہ میں کینیڈین سفارتخانہ سیکیورٹی خدشات کی بنا پر بند

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصری دارلحکومت قاہرہ میں کینیڈا کا سفارتخانہ سیکیورٹی تشویش کی بنا پر غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ اس امر کا اطلاع سفارتخانے کی لینڈ لائن پر کال کرنے والے ہر شخص کو پہلے سے ریکارڈ شدہ پیغام کی صورت دی جا رہی ہے۔

ادھر سفارتخانے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کردہ پیغام کے مطابق: "غیر مستحکم سیکیورٹی حالات کے باعث سفارتخانے کی قونصلر سروسز وقتاً فوقتاً مختصر مدت کے لئے محدود کی جا سکتی ہیں۔"

اتوار کے روز برطانیہ نے بھی قاہرہ میں اپنا سفارتخانہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کر دیا تھا۔