.

مراکشی وزیر مملکت ٹرین حادثے میں جاں بحق

عبداللہ باھا کا شمار وزیر اعظم کے مقرب خاص افراد میں ہوتا تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مراکش میں حکمران جماعت کے ایک رکن پارلیمنٹ وزیر مملکت اور وزیر اعظم عبد الإله بن کیران کے مقرب خاص عبدالله باها ٹرین کے ایک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔

جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے ڈپٹی سیکٹری جنرل سلیمانی العمرانی نے رباط اور کاسابلانکا کے درمیان بوزنيقة شہر میں جائے حادثہ کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اس امر کی تصدیق کی کہ حادثہ جلد بازی میں سڑک عبور کرتے ہوئے اچانک ٹرین کی ٹکر سے پیش آیا۔

انکی جماعت کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی گاڑی سے باہر تھے۔ تاہم وزارتِ داخلہ نے ٹرین حادثے میں عبداللہ باھا کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ حادثے میں جان کی بازی ہارنے والے ساٹھ سالہ باھا 2002ء سے رباط کے ایک انتخابی حلقے سے منتخب ہو کر اسمبلی میں آ رہے تھے۔

سنہ 2011ء میں عرب بہاریہ کے دوران انتخابات کے دوران انکی دائیں بازو کی جماعت اپنی تاریخی کامیابی کے بعد مخلوط حکومت کا حصہ رہی ہے۔