.

سعودی عرب: گاوں کی مسجد میں موذن کے بغیر اذان ممکن

لوگوں نے سپیکر کے ساتھ اذان سنانے والا آلہ نصب کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مکہ کے نواح میں واقعہ ایک گاوں کے لوگوں نے مسجد میں موذن کی طرف سے اپنی ذمہ داری کی انجام دہی میں کوتاہی کے بعد اذانوں کے حوالے سے معاملات کواپنے اختیار میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

گاوں کے لوگوں نے یہ فیصلہ مسجد کے موذن کی طرف سے اذان کے نظام الاوقات پر عمل کرنے میں ناکامی کے باعث کیا گیا ہے تاکہ موذن کی کوتاہی سے نمازیں ضائع نہ ہوں۔

لوگوں نے مسجد میں لگے سپیکر کے ساتھ ایسے آلے کا اہتمام کیا ہے جس پر اذان کے وقت پر خود کار انداز میں اذان کی آواز گونجنے لگے گی۔ یہ آلہ سپیکر سے منسلک ہونے کی وجہ سے پورے گاوں کے لوگ اس اذان کو سن سکیں گے۔