.

انٹرنیٹ پر سعودی شہری اوسطا آٹھ گھنٹے ضائع کرتے ہیں

اکثریت فیس بک اور ٹوئٹر صارفین کی، نوجوان سب سے آگے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی شہری عام طور یومیہ بنیادوں پر آٹھ گھنٹے انٹرنیٹ کے لیے ضائع کر رہے ہیں۔ یہ انکشاف انٹرنیٹ کے صارفین کے حوالے سے ایک مقامی ماہر راشد فقیہ نے کیا ہے ۔ ہیومن ڈیویلپمنٹ ایکسپرٹ نے بتایا چھہتر لاکھ سعودی صارفین فیس بک کے صارف کے طور پر رجسٹرڈ ہیں۔ اڑتالیس لاکھ ٹوئٹر صارفین کے طور پر موجود ہیں۔ جبکہ دس لاکھ سے زائد سعودی لنکڈان سے وابستہ ہیں۔

اسی طرح سعودی عرب میں یوٹیوب پر دو سو نوے ملین ویڈیوز ایک دن میں دیکھی جاتی ہیں۔ ہیومن ڈیویلپمنٹ ایکسپرٹ نے کہا سعودی نوجوانوں کے علم میں ہونا چاہیے کہ وقت کی دولت کا بہترین استعمال اسے اپنے پیشہ ورانہ کیریر کے حوالے سے استعمال کرنا ہے نہ کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر ضائع کرنا ہو سکتا ہے۔

دی آن لائن پراجیکٹ کے تحت کی گئی سٹڈی کے مطابق سوشل میڈیا سعودی عرب میں صارفین کی بڑی تعداد کے زیر استعمال ہونے کی وجہ سے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ تاہم ٹوٗٹر پر سرگرمیاں بھی غیر معمولی حد تک بہت زیادہ ہیں ۔ ان میں بڑی تعداد کھیلوں کے مداحین کی ہے۔

اس مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق چوبیس سے پینتیس سال کی عمر کے چھہتر لاکھ صارفین فیس بک استعمال کرتے ہیں۔ ان میں چوہتر فیصد مرد اور چھبیس فیصد خواتین ہیں۔

تاہم ان کی اکثریت یعنی چھیالیس فیصد کی عمر اٹھارہ سے تئیس سال کے لوگوں پر مشتمل ہے۔ جبکہ اٹھائیس فیصد کی عمریں پینتیس سے چوالیس سال تک ہیں۔