.

ترک وزیراعظم پاکستان کا دورہ کریں گے

پاکستانی سفیر کی سبکدوشی پر ترک وزیر خارجہ کی بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترک وزیر خارجہ نے پاکستان کے سبکدوش ہونے والے سفیرم حمد ہارون شوکت کی دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے غیر معمولی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پاکستانی سفیر کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ترک وزیر خارجہ نے یادگاری شیلڈ پیش کی اور ایک مرتبہ پھر سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے معصوم طلبہ اور اساتذہ کے حوالے سے تعزیت کی۔

لگ بھگ ڈیڑھ سو کے قریب جانوں کے ضیاع کا ذریعہ بننے والے یہ سانحہ پشاور سولہ دسمبر کو آرمی پبلک سکول میں پیش آیا تھا۔ دہشت گردی کے اس واقعے نے پورے پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

ترک وزیر خارجہ نے اس موقع پر بتایا کہ ترک وزیر اعظم اگلے سال پاکستان کے دورے پر جائیں گے۔ ترک وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے دوران ترکی اور پاکستان کے درمیان سٹریٹجک کو آپریشن کونسل کے چار اعلی سطح کے اجلاس بھی منعقد ہوں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا وزیر اعظم کا دورہ دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مستحکم کرنے کا ذریعہ بنے گا۔ واضح رہے پاکستانی سفیر محمد ہارون شوکت دو ہزار گیارہ سے ترکی میں سفارتی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے ۔

ان کا کہنا ہے ترکی اور پاکستان کی خوشیاں اور غم جس طرح سانجھے ہیں کسی اور ملک نہیں ہیں۔ ہر مشکل گھڑی میں ترکی پاکستان کے ساتھ ایک آزمائے ہوئے سٹریٹجک پارٹنر کے طور پر کھڑا رہا ہے