.

ریل میں پولیس کی معاونت سے خاتون کے ہاں بچے کی ولادت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی ریاست فلاڈلفیا میں کرسمس کے روزایک پرھجوم ٹرین کے ڈبے میں ایک خاتون نے دو پولیس اہلکاروں کی معیت میں بچے کو جنم دیا۔

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرنگ میں موجود ایک اسٹاپ پر رکنے والی ٹرین کی سواریوں کی جانب سے پولیس کو بتایا گیا کہ ایک خاتون زچگی کی حالت میں ہے لہٰذا پولیس اس کی مدد کرے۔

خاتون نے تکلیف میں ٹرین سے باہر نکلنے کی کوشش کی تاہم سواریوں نے اسے روک دیا۔ اس دوران دو پولیس اہلکاراس کی مدد کو پہنچنے اوران کی مدد سےاس نے بچے کو جنم دیا۔