.

لیبیا میں اپنوں کی لگائی آگ امریکا بجھانے آ رہا ہے

طرابلس امریکی کمپنی کو آگ بجھانے کے 6 ملین ڈالر ادا کرے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بین الاقوامی طور پر معترف لیبیا کی حکومت نے السدرہ آئل پورٹ پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لئے ایک امریکی کمپنی سے رابطہ کیا ہے جو چھ ملین ڈالرز فیس لے کر بندرگاہ میں کئی دنوں سے لگی آگ بجھانے میں مدد کرے گی۔ اس امر کا انکشاف حکومتی ترجمان محمد بزازغہ نے اہم عہدیداروں کے ایک ہنگامی اجلاس کے بعد کیا۔

حکومتی ترجمان کے مطابق امریکی کمپنی آئل پورٹ سے آگ بجھانے کی مد میں چھ ملین ڈالر مالیت فیس وصول کرے گی۔ ترجمان نے کمپنی کا نام بتانے سے گریز کرتے صرف اتنا بتانے پر اکتفا کیا کہ منظوری کے پانچ دنوں کے اندر آگ بجھانے کا عمل شروع ہو جائے گا-

لیبیا کی سب سے بڑی آئل پورٹ گذشتہ کئی دنوں سے مسلسل آگ کی لپیٹ میں ہے۔ یہ آگ ملک میں تیل کی اہم تنصیبات پر قبضے کے لئے کوشاں دو الگ الگ حکومتوں کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں بھڑکی۔

لیبیا میں تیل کی پیداوار اس آتشزدگی کے باعث مزید کم ہو گئی ہے جس کے باعث ملک کے ڈالرز کے ذخائر پر دباٶ بڑھ گیا ہے۔