.

اطالوی صدر پیرانہ سالی کے باعث سبکدوش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اٹلی کے صدر جیورجیو نیپولیٹانو نے پیرانہ سالی کے باعث رضاکارانہ طور پر اقتدار سے جلد سبکدوشی کا اعلان کیا ہے۔ صدر کی جانب سے سبکدوشی کا اعلان وزیر اعظم ماتیو رینزی کے لیے ایک سنگین سیاسی چیلنج ہے جس کا انہیں وزیر اعظم منتخب ہونے دس ماہ کے عرصے میں پہلی بار سامنا کرنا پڑا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق معمر اطالوی صدر کے سبکدوشی کے اعلان کے بعد وزیر اعظم ایک پیچیدہ صدارتی چنائو کی طرف بڑھنے سے قبل کسی موزوں اور مقبول شخصیت کی نامزدگی کی آزمائش سے گذریں گے۔ اگر وہ بر وقت صدارتی انتخابات میں ناکام ہوئے تو ان کی اقتصادی، دستوری اور انتخابی نظام میں اصلاحات کا اعلان بھی مشکوک ہو جائیں گے۔

اناسی سالہ صدر نیپولیٹانو نے سال کے اختتام پر قوم سے خطاب میں کہا کہ میں اقتدار سے الگ ہونے کی تیاری کر رہا ہوں۔ میں دستور کے مطابق جلد ہی اپنے عہدے اسے مستعفی ہو جائوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پیرانہ سالی کے باعث اب مجھ سے بھاری ذمہ داریوں کا بوجھ اٹھانا مشکل ہو رہا ہے۔