ایردوآن کی بیٹی عملی سیاست میں آنے کو بے چین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان میں حکمراں خاندان ترک قیادت کے مختلف اقدامات کی نقل کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اب پاکستانی حکمرانوں کی خاندانی سیاست کا چلن ترک صدر رجب طیب ایردوآن کو اس قدر بھا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی صاحبزادی سمیع ایردوآن کو ملکی سیاست میں نمایاں مقام دلانے کا عزم بالجزم کا ارادہ کر لیا ہے.

ترک روزنامہ 'حریت' نے حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈیوپلمنٹ 'آق' کے ایک اعلٰی عہدیدار سلیمان سائلو کے حوالے سے بتایا کہ سمعیہ ایردوآن جسٹس اینڈ ڈیوپلمنٹ پارٹی کی ٹکٹ پر پارلیمانی انتخابات لڑ سکتی ہیں.

انہوں نے کہا کہ سیاست انسانی جبلت میں شامل ہے اور یہ والد اور خاندان کے ذریعہ ذریعے منتقل ہو سکتی ہے.

خبر ترک نیوز چینل کے ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے سلیمان کا کہنا تھا کہ "سیاست ایک دور کی نمائندگی کی بات ہے، رجب ایردوآن انتظامی سربراہ کے طور پر ہماری سیاست کا فعال حصہ ہیں، ایسے میں سمعیہ کا میدان سیاست میں قدم رکھنا نیک شگون ہو گا."

اخبار کا کہنا تھا کہ سمعیہ فی الحال اپنے والد کے ساتھ مختلف اندرون و بیرون ملک دوروں میں دیکھی جاتی ہیں، اس کے علاوہ ان کی عملی سیاست میں کوئی نمائندگی دیکھنے میں نہیں آئی.

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں