.

امریکی ویٹر84 ہزار ڈالرکی ’ٹِپ‘ سے محروم!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا میں حد سے زیادہ شراب نوشی کرنے والے ایک 35 سالہ کنینڈین شہری نے سات ڈالر کا سینڈویچ کھانے کے بعد ریستوران کی ایک خاتون ویٹر کو 99 ہزار کینیڈین ڈالر یعنی 84 ہزار امریکی ڈالر کے مساوی رقم ’ٹپ‘ کے طورپر دے دی تاہم ویٹر کی بدقسمتی وہ خطیر رقم کریڈ ٹ کارڈ سے نکالی نہ جا سکی اور کیس پولیس کے پاس پہنچ گیا۔

خبررساں ایجنسی’’اے ایف پی‘‘ کے مطابق جنوب مشرقی کینیڈا کے شہر ’بارے’ کی پولیس نے بتایا کہ انہیں ٹورنٹو سے شمال میں تقریباً ایک سو کلومیٹر دو ایک ہوٹل کی انتطامیہ کا نصف شب کے قریب ایک فون کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ شراب کے نشے میں دھت ایک شخص سیڈویچ کی رقم کی ادائی کرنے میں ناکام ہے۔ وہ کریڈٹ کارڈ سے بھاری رقم نکالنے کی کوشش کر رہا ہے مگر ایسا ممکن نہیں ہوسکا ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر شراب کےنشے میں دھت شخص کو حراست میں لینے کے بعد اسے حد سے زیادہ شراب پینے کی پاداش میں عدالت میں پیش کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحراست شخص ہوٹل کی خاتون ویٹر کو 84 ہزار امریکی ڈالرسے زاید رقم بہ طور 'ٹپ' دینا چاہتا تھا لیکن بدقسمتی سے کریڈٹ کارڈ ایک ہی وقت میں اتنی خطیر رقم اکائونٹ سے نکالنے میں ناکام رہا جس کے نتیجے میں ویٹر آخر کا ٹپ سے بالکل محروم رہی۔