نوسرباز سعودی خاتون لاکھوں ریال لوٹ کر رفو چکر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے شہر جدہ کی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک نوسرباز سعودی خاتون پانچ شہریوں سے ڈیڑھ ملین ریال کے قریب رقم ہتھیانے کے بعد غائب ہو گئی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مکہ مکرمہ کی پولیس کے ترجمان کیپٹن ڈاکٹرعاطی عطیہ القرشی نے بتایا کہ پانچ سعودی شہریوں نے ایک خاتون کے بارے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے جس پر ان سے دھوکہ دہی کے ذریعے 14 لاکھ ریال ہتھیانے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

نوسرباز خاتون کے ہاتھوں اپنی جمع پونجی سے محروم ہونے والے متاثرین کا کہنا ہے کہ خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ کم سے کم وقت میں انہیں رقم کا غیرمعمولی منافع واپس کرے گی۔ جس کے بعد اس نے ان سے چودہ لاکھ ریال وصول کیے اور اب غائب ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے دھوکہ باز خاتون کی تلاش کے لیے ایک ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ اسے جلد ہی حراست میں لے کرقانون کے حوالے کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں