نامعلوم گروپ کا انتہا پسندوں کے خلاف اعلانِ جنگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں بدھ کو توہین آمیز خاکے شائع کرنے والے اخبار کے دفتر پر حملے کے بعد نامعلوم کے نام سے ہیکروں کا ایک گروپ سامنے آیا ہے اور اس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنے ابتدائی ہدف کو کامیابی سے تہس نہس کردیا ہے۔

اس گروپ کی کوئی قیادت یا ٹھکانا نہیں ہے۔یہ ''او پی چارلی ہیبڈو'' کے نام سے ٹویٹر پر ایک اکاؤنٹ چلا رہا ہے۔اس نے ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔اس میں نامعلوم گروپ نےاسلامی انتہا پسندوں کی ایک ویب سائٹ انصار الحق ڈاٹ نیٹ کو ڈاؤن کردیا ہے۔

نامعلوم گروپ کے اعلان کے بعد یہ ویب سائٹ ایک گھںٹے سے زیادہ دیر تک انٹرنیٹ سے غائب رہی تھی اور پھر اس کو بحال کردیا گیا ہے اور اب وہ چل رہی ہے۔

اسی ہفتے اس گروپ نے ایک پیغام پوسٹ کیا تھا اور اس میں خبردار کیا تھا کہ ''ہم سے ایک بڑے جارحانہ ردعمل کی توقع رکھی جائے کیونکہ ان آزادیوں کا دفاع ہماری تحریک کی بنیاد ہے''۔

''نامعلوم گروپ فرانس'' کے یوٹیوب پر موجود صفحے پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ ''نامعلوم نے ہمیشہ اظہاررائے اور پریس کی آزادی کی جنگ لڑی ہے۔ہم رکیں گے نہیں''۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں