.

لیبیا:داعش سے وابستہ تنظیم نے 21 عیسائیوں کو اغوا کر لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لیبیا میں دولت اسلامی عراق وشام (داعش) سے وابستہ ایک جنگجو تنظیم نے اکیس قبطی عیسائیوں کو اغوا کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور ان کی تصاویر جاری کی ہیں۔

ان یرغمالیوں کی تصاویر داعش کے حامیوں کے زیر استعمال انٹرنیٹ پر جہادی فورمز پر سوموار کو پوسٹ کی گئی ہیں۔یہ تمام مصری تارکین وطن ہیں اور انھیں گذشتہ ماہ لیبیا کے وسطی شہر سرت سے اغوا کیا گیا تھا۔

ان کی ایک تصویر کا یہ کیپشن لکھا ہے:''دولت اسلامی کے فوجیوں نے صوبہ طرابلس میں اکیس عیسائی صلیبیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے''۔

مصر کے جنوبی قصبے سملوط سے تعلق رکھنے والے ایک عیسائی پادری ابو مقر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ تصاویر یرغمالیوں ہی کی ہیں۔وہ سب اسی قصبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایک قبطی کارکن مجدی مالک نے یرغمالیوں کے خاندانوں سے ملاقات کی ہے اور انھوں نے بھی تصاویر کے مصدقہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔