ڈینش وزیر اعظم فرانسیسی محل کی سیڑھیوں پر گر پڑیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ڈنمارک کی خاتون وزیر اعظم ہیلے تھروننگ فرانس میں دہشت گردی کے خلاف عالمی ملین مارچ میں شرکت کے موقع پر فرانسیسی صدارتی محل سے نکلتے ہوئے سیڑھیوں سے گر پڑیں جس کے بعد ان کے ہمراہ دو اہم شخصیات نے انہیں اٹھانے میں مدد کی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزیر اعظم ہیلے تھروننگ کے ساتھ پیش آئے اس واقعے کی ایک ویڈیو فوٹیج تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے جس میں انہیں سیڑھیوں سے اترتے ہوئے منہ کے بل گرتے دکھایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پچاس عالمی رہ نما فرانس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے قصر الیزیہ میں ایک اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس کے بعد مختلف عالمی رہ نما صدارتی محل سے باہر نکل رہے تھے۔ اس دوران سیڑھیاں اترتے ہوئے ڈینش وزیر اعظم اونچی ایڑی والے جوتے میں پاوں مڑنے کی وجہ سے گر پڑیں۔

'حادثے' سے قبل انہوں نے فرانسیسی صدر فرانسو اولاند، وزیر داخلہ برنارکازنوف، وزیر انصاف کریسٹن ٹوبیرا سمیت اہم حکومتی شخصیات سے ملاقات کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں