.

انسداد دہشت گردی مہم میں ترکی، عرب ممالک کی شمولیت پر زور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

انسداد دہشت گردی مہم میں یورپی یونین نے مشرق وسطی کے عرب ممالک ساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یورپی وزرائے خارجہ کے ایک بیان کے مطابق اس سلسلے میں مشرق وسطٰی اور شمالی افریقا کے ممالک کے علاوہ ترکی کے ساتھ بھی معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا۔

برسلز میں یورپی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ہونے والی بات چیت میں عرب لیگ کے سربراہ نبیل العربی کو بھی شامل کیا گیا۔ ساتھ ہی اس اجلاس میں فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کو دہشت گرد تنظیموں کی یورپی فہرست سے نکالنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف درخواست دینے پر بھی اتفاق رائے ہوا۔

حماس نے اس یورپی فیصلے کو 'غیر اخلاقی' قرار دیا ہے۔