شاہ عبداللہ کی عیادت کے لیے سیسی کی سعودی عرب آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر کے صدر ریٹائرڈ فیلڈ مارشل ریٹائرڈ عبدالفتاح السیسی خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزکی خیریت دریافت کرنے سعودی عرب پہنچ گئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصری صدر ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ سوموار کی شام دارالحکومت ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے جہاں نائب ولی عہد شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز سمیت کئی اہم سعودی عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔

ہوائی اڈے سے مصری صدر کو ایک قافلے کی شکل میں شاہ عبدالعزیز میڈیکل سٹی لایا گیا جہاں انہیں گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔ انہوں نے شاہ عبداللہ کی خرابی صحت کے بعد خیریت دریافت کی اور ان کے روبہ صحت ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ریاض میں مصری صدر اور سعودی حکام کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صدر السیسی نے شاہ عبداللہ کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں