.

''پیرس میں نو گو ایریاز'' فاکس نیوز پر مقدمے کی تیاری

چینل نے پیرس کے بعض علاقوں میں شریعت کی حکمرانی رپورٹ کی تھی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پیرس میں نو گو ایریاز کی جھوٹی خبر رپورٹ کرنے پر امریکی ٹی وی نیٹ ورک فاکس نیوز کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

فاکس نیوز نے دو ہفتے قبل پیرس میں ہونے والے پر تشدد واقعات کے بعد اپنی رپورٹس میں کہا تھا کہ پیرس میں مسلمانوں نے نو گو ایریاز بنا رکھے ہیں اور ان علاقوں میں غیر مسلم شہری اور پولیس حکام جانے سے گریز کرتے ہیں۔

فاکس نیوز کی رپورٹ میں اشارہ کیا گیا تھا کہ پیرس کے مذکورہ علاقے اور برطانوی شہر برمنگھم میں اسلامی شریعت کی حکمرانی ہے۔ امریکی چینل نے اس بارے میں ایک نقشہ بھی پیش کیا تھا۔

اس پر ایک ماہر نے کہا یہ علاقے افغانستان یا عراق ایسی صورت حال کے مظہر ہیں۔ اس حوالے سے پیرس میں ذرائع نے بتایا ہے کہ پیرس کے سٹی ہال میں آئندہ دنوں ایک درخواست دائر کی جا رہی ہے۔

واضح رہے فاکس نیوز کے اینکر نے ہفتے کے روز اپنی اس غلطی کی معافی مانگ لی تھی۔ اس رپورٹ میں فاکس نیوز کے نمائندے نے ان نو گو ایریاز کی نشان دہی کرتے ہوئے مذاق اڑایا تھا۔

تاہم اس بارے میں پیرس کے مئیر کا موقف سامنے نہیں آ سکا کہ وہ امریکی ٹی وی کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے یا نہیں۔