.

سمگلروں کی عیاری ناکام ، قرآن پاک جیسے ڈبوں میں منشیات ضبط

سمگلر اردنی سرحد سے منشیات سعودی عرب لا رہے تھے: کسٹم حکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی کسٹم افسران نے منشیات سمگلنگ کی ایک گھناونی سازش ناکام بنا دی ہے، جس میں سمگلروں کی طرف سے اردن کی سرحد سے الحدیثہ کے راستے چار ملین کی تعداد میں منشیات کی گولیاں سعودی عرب منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

بد بخت سمگلروں نے اس سمگلنگ کے لیے ایسے ڈبے تیار کیے تھے جو بظاہر قرآنی نسخے محسوس ہوتے تھے۔ سمگلروں نے منشیات کی تئیس لاکھ گولیاں ان قرآن نما ڈبوں میں بند کر رکھی تھیں۔ جبکہ انتیس لاکھ گولیاں پلاسٹک کے لفافوں میں بند کی گئی تھیں۔

کسٹم افسران کے مطابق یہ اس نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔ اس سلسلے میں کسٹم حکام نے باضا طہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس طرح کی منشیات سمگلنگ کی ایک کوشش بحری راستے سے بھی ناکام بنائی گئی ہے۔