دو امریکی مسافر جہاز بم اطلاع پر زبردستی اتار لیے گئے

ایف 16 طیاروں نے جہازوں کو اٹلانٹا میں بحفاظت اتار لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی ریاست اٹلانٹا میں دو کمرشل ہوائی جہازوں میں بم کی اطلاع کے بعد انہیں ایف- 16 جنگی طیاروں کی حفاظت میں ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

امریکا میں فضائی دفاع کے ادارے کے ایک عہدیدار پریسٹن شلیکٹر نے بتایا کہ جنگی جہازوں کو ٹویٹر پر دی جانے والی ایک دھمکی کے بعد مسافر طیاروں کو بحفاظت اتارنے کے لئے بھیجا گیا تھا۔ دھمکی میں پورٹ لینڈ اور میلواکی سے آنیوالے جہازوں میں بم کی موجودگی کا عندیہ ظاہر کیا گیا تھا۔

ٹویٹر کے ایک صارف نے دھمکی میں کہا تھا کہ دونوں کمرشل طیاروں میں بم سمگل کر رہا ہے۔ پریسٹن شلیکٹر کے مطابق جنگی جہازوں کی جانب سے طیارے کو گھیرنا صرف احتیاطی تدبیر کا حصہ ہے اور دونوں جہاز بحفاظت لینڈ کرچکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں