صارفین کے لئے 'ایپل واچ' کا اجرا اپریل میں ہو گا: کک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ٹیکنالوجی کی دنیا کے جانے پہچانے نام "ایپل" کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر [سی ای او] ٹم کک نے حال میں اعلان کیا ہے کہ کمپنی کی تازہ ترین پیش کش "ایپل واچ" اپریل میں صارفین تک پہنچ جائے گی۔

ایپل کے سی ای او کے مطابق 2010ء میں 'آئی پیڈ' متعارف کروانے کے بعد یہ کمپنی کی سب سے منفرد ڈیوائس ہے۔ کمپنی کےمطابق ایپل واچ صارفین کے لئے سب سے زیادہ ذاتی استعمال والی ڈیوائس ہو گی۔

ٹم کک نے یہ اعلان 2015ء کی پہلی مالی سہ مائی کے دوران کمپنی کے منافع سے متعلق منعقدہ میٹنگ کے دوران کیا۔

یاد رہے کہ کمپنی نے ستمبر میں اعلان کیا تھا کہ ان کی نئی ڈیوائس 2015ء کے اوائل تک مارکیٹ میں آ جائے گی۔ تاہم ماضی میں اندازوں کے مطابق اس کی قیمت کا آغاز 349 ڈالر سے ہو گا اور یہ ڈیوائس مختلف رنگوں اور سٹائلز میں متعارف کروائی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں