.

فرانس:یہودی مرکز کے نزدیک چاقو حملے میں تین فوجی زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانس سے العربیہ کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ نائس شہر میں یہود کی ایک عبادت گاہ کے نزدیک مسلح شخص کے چاقو حملے میں تین سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

بی بی سی نے فرانسیسی پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنوبی شہر نائس میں انسداد دہشت گردی فورس میں شامل تین فوجی گشت پر تھے،اس دوران انھیں چاقو کے وار کرکے زخمی کردیا گیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق ان فوجیوں پر یہ حملہ یہود کے ایک کمیونٹی مرکز کے باہر کیا گیا ہے۔سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔اس نے دو فوجیوں کے چہروں اور ایک کے بازو پر چاقو کے وار کیے تھے۔تاہم ان تینوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسپتال میں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔