.

تائیوان میں مسافر جہاز کی دریا میں لینڈنگ، 12 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

تائیوان میں مسافر طیارے نے دریا میں لینڈنگ کی اس ہنگامی لینڈنگ کے دوران 12 افراد ہلاک ہو گئے۔

دارالحکومت تائی پے میں حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ مقامی ائیر لائن ٹرنس ایشیاء کا اے ٹی آر 72-600 تھا، جس میں عملے سمیت 58 افراد سوار تھے۔ طیارہ اندرون ملک ہی پرواز پر تھا جب وہ حادثے کا شکار ہوا۔

ابتدائی طور پر سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ دریا میں گرنے سے پہلے پل سے ٹکرایا۔ امدادی کارروائیوں کے دوران طیارہ مکمل طور پر دریا کے پانی میں ڈوب چکا ہے جس سے مسافروں اور عملے کے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

واقعے کے بعد ریسکیو اہلکارطیارے میں موجود مسافروں کو باہر نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہو گئے۔ حادثے میں 10افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 17 افراد کو باہر نکال لیا گیا۔

طیارہ حادثے سے تھوڑی دیر قبل ہی سنگ شان ایئر پورٹ سے اڑا تھا جب کہ اس کو کن من جزیرے جانا تھا مگر وہ پرواز کے فوری بعد ہی حادثے کا شکار ہوگیا۔

اس سے پہلے اسی ہوائی کمپنی کا طیارہ گزشتہ برس بھی حادثہ کا شکار ہوا تھا جس میں 48 کے قریب مسافر مارے گئے تھے۔