.

فرانس:مارسیلی میں فائرنگ کے بعد پولیس آپریشن

وزیراعظم مینول والز کے دورے کے موقع پر نقاب پوش مسلح شخص کی فائرنگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانس کے وزیراعظم مینول والز کے ساحلی شہر مارسیلی کے دورے کے موقع پرکلاشنکوف سے مسلح ایک نقاب پوش شخص نے پولیس پر فائرنگ کی ہے جس کے بعد وہاں ایلیٹ پولیس فورس کے دستے تعینات کردیے گئے ہیں۔

اے ایف پی نے مارسیلی کے مکینوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ کلاشنکوف سے ہوائی فائرنگ کی گئی ہے۔تاہم اس سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ہے۔

اے ایف پی کے ایک فوٹوگرافر کے مطابق پولیس کے خصوصی دستے مارسیلی کے علاقے لاکیسلین اسٹیٹ میں داخل ہوگئے ہیں۔یہ علاقہ منشیات کے اسمگلروں کی آماج گاہ بتایا جاتا ہے۔