.

شاہ سلمان سے ابوظہبی کے ولی عہد کی ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے دورے پر آئے ہوئے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے الریاض میں ملاقات کی ہے اور ان سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کی اطلاع کے مطابق شیخ محمد بن زاید آج (سوموار کو) سعودی عرب کے دورے پر دارالحکومت الریاض پہنچے ہیں۔شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا۔

ایس پی اے نے ان کے دورے کی مزید تفصیل نہیں بتائی ہے۔ان کی آمد سے ایک روز قبل اتوار کو امیر کویت صباح الاحمد الجابر الصباح نے الریاض کا مختصر دورہ کیا تھا اور شاہ سلمان سے بات چیت کی تھی۔