.

مانچسٹر: 16 سالہ لڑکا،لڑکی دہشت گردی کے الزام میں گرفتار

داعش کے حق میں تحریریں پوسٹ کرنے کے الزام میں ایک نوجوان کی گرفتاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانیہ کی انسداد دہشت گردی پولیس نے مانچسٹر شہر کے نواح سے انسداد دہشت گردی قانون کے تحت سولہ سال کی عمر کے ایک لڑکے اور لڑکی کو گرفتار کر لیاہے۔

گریٹر مانچسٹر پولیس نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ نارتھ ویسٹ کاؤنٹر ٹیررازم یونٹ کے افسروں نے موسلے شہر سے اس لڑکے اور لڑکی کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس اب انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر دو املاک کی تلاش میں ہے۔

چیف سپرنٹینڈینٹ کیرولین بال کا کہنا ہے کہ کمیونٹی کے لیے فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں تھا اور پولیس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فراہم کردہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی ہے۔

برطانوی پولیس نے اسٹوک آن ٹرینٹ سے ایک انتیس سالہ مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کیا ہے۔اس پر دہشت گردی کی حوصلہ افزائی اور دولت اسلامی عراق وشام (داعش) کے حق میں آن لائن تحریریں پوسٹ کرنے کا الزام ہے۔ان دونوں گرفتاریوں سے متعلق مزید تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔