.

صنعاء: اہم فوجی کیمپ پر حوثی قبضے کی اطلاعات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مسلح حوثی باغیوں نے بدھ کو علی الصباح دارلحکومت کے مغرب میں الصباحہ فوجی کیمپ پر بھاری ہتھیاروں اور ٹینک شکن راکٹوں سے حملہ کیا۔

کیمپ کے فوجی ذرائع کے مطابق یمن کی ایلیٹ فورس نے حوثیوں کے حملے کا بھرپور جواب دیا، جس کے بعد حوثی گنیں خاموش ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ شب سے کیمپ کے مشرقی داخلی راستے پر حوثیوں کے حملے کے بعد جاری ان جھڑپوں میں دونوں اطراف کے بھاری جانی اور مالی نقصان کی اطلاع ملی ہے۔ تاہم ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فوجی مداخلت روکنے کی کوششوں کے بعد دونوں فریقین کے درمیان لڑائی کی شدت میں کمی آئی ہے۔

یاد رہے کہ منگل کی شب حوثیوں نے قومی مذاکرات میں شامل اہم سیاسی جماعت حزب الاصلاح کے سربراہ محمد قحطان کو اغوا کر لیا ہے۔

درایں اثنا شیعہ حوثی باغیوں نے کہا ہے کہ صدر عبد ربہ منصور ہادی حق حکمرانی کھو چکے ہیں۔ حوثیوں نے اپنی قائم کردہ سپریم انقلاب کونسل کا ایک فرمان جاری کیا ہے جس میں سرکاری عمال کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ صدر منصور ہادی سے کسی قسم کا لین دین نہ کریں اور ان کے جاری کردہ احکامات ماننے سے انکار کر دیں۔