.

"مصر کے بارے میں شاہ سلمان کے خیالات تاریخی ہیں"'

دورہ سعودی عرب سے قبل مصری صدر کا 'العربیہ' کو خصوصی انٹرویو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کا کہنا ہے کہ مصری عوام نے کالعدم اخوان المسلمون کی واپسی کی مخالفت کی۔ قاہرہ کا استحکام خلیجی خطے کے استحکام سے جڑا ہوا ہے۔

'العربیہ' نیوز کو خصوصی انٹرویو میں سیسی نے ترکی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انقرہ کو مصر میں اپنی مداخلت روکنا ہو گی۔

مصری صدر آج بروز اتوار سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب دنیا کو قاہرہ اور ریاض میں باہمی ربط کی ضرورت ہے۔

انہوں نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے موقف کو سراہتے ہوئے اسے مصر اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی پیش رفت قرار دیا۔

ایک سوال کے جواب میں عبدالفتاح السیسی نے خطے کے استحکام کو یقینی بنانے کے لئے متحدہ عرب فورس کی ضرورت پر زور دیا۔

شام سے متعلق سوال پر مصری صدر نے کہا کہ جنگ سے تباہ حال ملک میں پیدا ہونے والے تنازعات کو فوجی طریقوں کے بجائے سیاسی عمل کے ذریعے ختم کیا جانا چاہیے۔