.

ٹویٹر نے داعش سے منسلک 2000 اکائونٹ معطل کردئیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ٹویٹر نے آن لائن دہشت گردی کے مقابلے کے لئے دولت اسلامیہ عراق و شام [داعش] کے تقریبا 2000 حامیوں کے اکائونٹ معطل کردئیے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے خاموشی سے کارروائی کرتے ہوئے داعش کے پیغامات کے سب سے اہم پیغام رسا اکائونٹ بھی بند کردئیے ہیں۔

داعش کے آن لائن پیغامات پر نظر رکھنے والے ایک تجزیہ نگار کا کہنا تھا "ٹویٹر اس ہفتے کے دوران بہت سارے کام کررہا ہے۔ داعش کے پیغامات کی ترسیل کرنے والے 16 سے 13 اکائونٹس بند کر دئیے گئے ہیں۔

رواں ہفتوں کے دوران مغربی ممالک نے بھی سیکیورٹی اور سرویلنس کے اقدامات کو مزید بڑھا دیا ہے تاکہ جنگجوئوں کی آن لائن بھرتیوں کو روکا جاسکے۔ داعش نے سوشل میڈیا کی مدد سے نئے جنگجو بھرتی اور پروپیگنڈا کو پھیلانے کا کام شروع کررکھا تھا۔