.

سابق ایرانی صدررفسنجانی کے بیٹے کو 15 سال قید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران کی ایک عدالت نے سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کے بیٹے مہدی ہاشمی کو سکیورٹی اور مالیاتی جرائم سے متعلق مقدمے میں قصوروار قرار دے کر پندرہ سال قید کا حکم دیا ہے۔

مہدی ہاشمی پر سنہ 2009ء میں منعقدہ متنازعہ صدارتی انتخابات کے بعد احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے کا الزام تھا۔انھیں سنہ 2012ء میں برطانیہ سے تہران واپسی کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ایران کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وہ بیس روز میں اپنی سزا کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کرسکتے ہیں۔