.

کیمروں سے لیس شاہین کی برج الخلیفہ کی فضاء میں پرواز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات میں پروندوں کی نگہداشت اور پرورش کرنے والے ایک شخص نے شاہین کے دونوں پروں میں کیمرے نصب کرکے اسے فضاء میں چھوڑا جس نے مالک کے ہاتھ کے اشارے کے مطابق دبئی کی فضاء میں کئی چکر لگائے۔ اس دوران شاہین نے اڑتے ہوئے دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت برج الخلیفہ کی فضاء میں بھی متعدد چکر لگائے۔

شاہین کے پروں میں نصب کیمرے کی مدد سے تیار کردہ ویڈیو سے برج الخلیفہ اور دبئی کا نہایت شاندار فضائی نظارہ کیا جاسکتا ہے۔ کسی پرندے کی مدد سے دبئی کی فضاء سے لی گئی یہ منفرد فوٹیج ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہین اپنے مالک کی ہاتھ کے اشاروں سے پرواز کرتارہا ہے۔ کیمرے نصب کیے جانے کے بعد جب شاہین کو فضاء میں چھوڑا گیا تو وہ اپنے مالک کی انگلی کے اشاروں کے مطابق سات سو میٹرکی بلندی پر فضاء میں چکر لگاتا رہا۔ مالک اسے دائیں مڑنے کا اشارہ کرتا تو وہ دائیں مڑجاتا اور بائیں مڑنے کا اشارہ کرتا تو بائیں جانب مڑ جاتا۔