.

افغان صدر اشرف غنی کا الریاض آمد پر شاہی خیرمقدم

شاہ سلمان سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات اور اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

افغانستان کے صدر اشرف غنی اتوار کو سعودی عرب کے دور روزہ سرکاری دورے پر دارالحکومت الریاض پہنچ گئے ہیں۔

الریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بہ نفس نفیس افغان صدر کا استقبال کیا ہے۔انھیں خوش آمدید کہنے کے لیے الریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز ،نائب ولی عہد اور وزیرداخلہ شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز اور دوسرے اعلیٰ عہدے دار ،شہزادے اور وزراء بھی موجود تھے۔

بعد میں مہمان صدرنے شاہی محل میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی اور ان سے افغانستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات ،اسلامی دنیا کی تازہ صورت حال اور عالمی سطح پر رونما ہونے والے واقعات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔