.

ٹونی بلیئر کا ’گروپ چار‘ کی سربراہی چھوڑنے کا فیصلہ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانوی اخبار’’فینانشیل ٹائمز‘‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ٹونی بلیئر اقوام متحدہ، روس، امریکا اور یورپی یونین پر مشتمل مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی نگرانی کے لیے قائم کردہ گروپ چار کی سربراہی سے سبکدوش ہونے کے لئے پرتول رہے ہیں۔

رپورٹ میں ٹونی بلیئر کے مقرب ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مسٹر بلیئر جو پچھلے آٹھ سال سے ’’گروپ چار‘‘ کے سربراہ ہیں گروپ کی نئے خطوط پر تشکیل نو کے خواہاں ہیں اور ساتھ ہی وہ مشرق وسطیٰ کے امن عمل کا حصہ بھی رہنا چاہتے ہیں۔

اخبار لکھتا ہے کہ حال ہی میں سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے یورپی یونین کی خارجہ تعلقات کے شعبے کی سربراہ فدیریکا موگرینی سے بھی گروپ چار کے ایجنڈے میں مجوزہ تبدیلیوں پر بات کی ہے۔ تاہم اس حوالے سے ٹونی بلیئر رواں ہفتے کے آخر میں اپنا موقف واضح کریں گے۔