.

شام میں جنگی جرائم میں ملوّث افراد کی فہرست تیار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن نے شام میں جنگی جرائم میں ملوّث افراد کی فہرست تیار کر لی ہے اور اس کمیشن کے چئیرمین نے بتایا ہے کہ اس فہرست کا ان مشتبہ افراد کے خلاف مقدمات چلانے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ تبادلہ کیا جائے گا۔

اس فہرست کو جنگی جرائم میں ملوّث افراد کے خلاف کسی بھی عدالت میں مقدمات کے لیے پیش کیا جاسکے گا۔کمیشن کے چئیرمین پاؤلو پنہیرو نے شامی حکام سے کہا ہے کہ وہ اس ضمن میں عالمی ادارے کے آزاد تفتیش کاروں سے رابطہ کریں۔انھوں نے گذشتہ چار سال کے دوران شام میں جنگی جرائم میں ملوّث افراد کی پانچ فہرستیں مرتب کی ہیں۔

انھوں نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں تقریر کرتے ہوئے کہا ہے:''ہم اس وقت چنیدہ انکشافات کے ذریعے انصاف کے حصول کے لیے بہتر مدد کر سکتے ہیں۔ہم شامی ریاست کے ان پراسیکیوشن حکام کے ساتھ جنگی جرائم کے ذمے داروں کے نام اور ان سے متعلق معلومات کا تبادلہ کریں گے جو مجاز اور غیرجانبدار عدلیہ کے روبرو کیس دائر کرنے کی تیاری کررہے ہیں''۔