.

صنعاء سے یو این عملے سمیت 200 سے زائد افراد کا انخلاء

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں موجود امدادی کارکنوں کے مطابق یمنی دارالحکومت صنعاء سے کم از کم 200 افراد کو جن میں اقوام متحدہ کے عملے اور دیگر غیر ملکی تارکین وطن شامل ہیں، صںعاء سے نکال لیا گیا ہے۔

ایک امدادی کارکن نے عالمی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا "اقوام متحدہ، غیر ملکی سفارتخانوں اور مختلف کمپنیوں کے 200 زائد سٹاف کو ہفتے کے روز صنعاء ائیرپورٹ سے یمن کے باہر بھیج دیا گیا ہے۔"

ایک ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اقووام متحدہ کے سٹاف کا انخلاء جاری ہے جبکہ انسانی ہمدردی کے ایمرجنسی مشنز کے لئے ضروری سٹاف یمن میں موجود رہے گا۔

ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے یمن میں نمائندے جمال بینومر بھی یمن سے واپس جارہے ہیں۔ جمال بینومر شرم الشیخ جائیں گے جہاں وہ عرب لیگ کے سمٹ میں شرکت کریں گے۔

سعودی عرب کی سربراہی میں آُپریشن فیصلہ کن طوفان کے تحت یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جارہی ہے۔