.

صدرمنصور ھادی جلد وطن واپس پہنچیں گے: یمنی ایوان صدر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے ایوان صدر نے اطلاع دی ہے کہ بیرون ملک دورے پر گئے صدر عبد ربہ منصور ھادی آئندہ چند ایام میں وطن واپس پہنچ جائیں گے۔ صدر کے پرنسپل سیکرٹری محمد علی مارم نے میڈیا کو بتایا کہ جنونی شہر عدن میں قائم عارضی ایوان صدر کی مرمت کا کام جاری ہے۔ اگلے دو تین روز میں مرمتی کام مکمل ہونے کے ساتھ ہی صدر ھادی وطن واپس لوٹ آئیں گے۔

قبل ازیں یمنی وزیر خارجہ ریاض یاسین نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ صدر منصورھادی مصر میں عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت کے بعد اب سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ہمراہ ریاض روانہ ہوگئے ہیں اور ان کا وطن واپسی کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔

خیال رہے کہ یمنی صدر عبد ربہ منصور ھادی چند روز قبل قاہرہ میں عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے جنوبی یمن سے سعودی عرب پہنچ گئے تھے جہاں سے وہ خصوصی پرواز کے ذریعے مصر روانہ ہوئے۔