.

حوثی یمن کو تباہی سے دوچار کرنا چاہتے ہیں:شیخ الازھر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کی سب سے بڑی دینی درسگاہ جامعہ الازھر کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب نے کہا ہے کہ عالم اسلام کو اپنے استحکام کے لیے ان تمام قوتوں سے لڑنا پڑے گا جو مسلم امہ کے لیے خطرے کا موجب بن رہی ہیں۔

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں شیخ الازھرنے یمن میں اہل تشیع مسلک کےحوثی شدت پسندوں کی بغاوت کی مخالفت کی اور کہا کہ حوثی امن عمل کو سبوتاژ کرکے ملک کو تباہی سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔

شیخ الازھر نے یمن میں جاری کشیدگی کو فرقہ وارنہ خانہ جنگی میں تبدیل ہونے کے خدشات کا بھی اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن کے معاملے کو اس انداز میں حل کیا جائے تاکہ مسئلہ فرقہ وارانہ جنگ کی شکل اختیار نہ کرے۔