.

امارات میں ریت کے طوفان کے سبب فضائی سفر ناممکن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اماراتی حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ایک بڑے ریت کے طوفان کی وجہ سے دبئی کے دونوں ائیرپورٹس پر فضائی ٹریفک روک دی گئی ہے۔

دبئی کے دونوں ائیرپورٹس کا نظم چلانے والے ادارے دبئی ائیرپورٹس نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان مِیں کہا ہے کہ خلیجی ممالک میں ریت کے طوفان کے باعث دبئی انٹرنیشنل اور المخطوم انٹرنیشنل ائیرپورٹ بند کردئیے گئے ہیں۔"

جنوبی ایشیا، ایران اور خلیجی ممالک جن میں بحرین، کویت، اومان، قطر اور سعودی عرب شامل ہیں، کی بہت سی فلائٹس یا تو روک دی گئی ہیں یا ان کا وقت بدل دیا گیا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ اس وقت بین الاقوامی مسافروں کے لئے دنیا کا سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا ائیرپورٹ ہے۔ سال 2014ء میں اس کے مسافروں کی تعداد 7 کروڑ 50 لاکھ تک پہنچ گئی تھی۔