.

فلاڈلفیا کی بسوں پر ہٹلر اور مسلم رہنما کی تصاویر، عوام میں اشتعال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی ریاست پینسلوینیا کے شہر فلاڈلفیا میں چلنے والی بسوں کے اوپر ایڈولف ہٹلر اور ایک سابق فلسطینی عرب رہنما کی تصاویر والے اشتعال انگیز اشتہارات لگائے جائیں گے۔

ایک وفاقی جج نے پچھلے ماہ پینسلوینیا ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کو ان اشتہاروں کو قبول کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ اتھارٹی نے پچھلے ہفتے اعلان کیا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کرے گی۔

'امریکی فریڈم ڈیفنس' کے نام سے کام چلائی جانے والی اسرائیل نواز تحریک کے اشتہاروں میں "یہودیوں سے نفرت: یہ قرآن میں درج ہے" کی ٹیگ لائن بھی شامل ہے۔

شہر کے ناظم مائیکل نٹر نے ان اشتہاروں کے خلاف ہونے والی ایک ریلی میں منگل کے روز شرکت کی تھی۔ مذہبی رہنمائوں نے وحدت اور پر امن احتجاج کی ترغیب دی۔

فلاڈلفیا کے بین المذاہب رابطہ سنٹر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی جانب سے "سمجھنے کی ہمت ہے" کے نام سے اشتہاری مہم چلائیں گے جس کا مقصد باہمی افہام و تفہیم، عزت اور برداشت کو فروغ دینا ہے۔

یہ اشتہار 84 بسوں پر لگائے جائیں گے۔ ان میں سے ایک اشتہار پر 1941 کی ایک تصویر ہے جس میں ایڈولف ہٹلر اور فلسطینی عرب سیاستدان حج امین الحسینی کی ملاقات کا مرکز ہے۔