.

امریکا:سعودی طیاروں میں ایندھن بھرنے کی منظوری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی فوج کی مرکزی کمان کو سعودی عرب اور دوسرے اتحادی ممالک کے طیاروں میں دوران پرواز فضا میں ایندھن بھرنے کی اجازت دے دی گئی ہے لیکن امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کے خلاف سعودی مہم کے دوران یمن کی فضائی حدود میں یہ آپریشنز نہیں کیے جائیں گے۔

امریکی صدر براک اوباما کی انتظامیہ نے قبل ازیں سعودی عرب کے لیے لاجسٹیکل اسپورٹ کا اعلان کیا تھا۔تاہم امریکی عہدے داروں کے مطابق ابھی تک دوران پرواز کسی سعودی طیارے میں ایندھن نہیں بھرا گیا ہے اور یہ بھی واضح نہیں ہے کہ آیا سعودی عرب نے امریکا سے ایسی کوئی درخواست کی تھی یا نہیں۔

ایک سینیر فوجی عہدے دار کا کہنا ہے کہ امریکا حوثی فورسز کی نگرانی کے ضمن میں سعودی عرب کی مدد کررہا ہے اور سعودی عرب کی یمن کے ساتھ واقع سرحد کی بھی فضائی نگرانی کررہا ہے۔