.

حوثی باغیوں کی المعلا شہر پر ٹینکوں سے گولا باری

الضالع شہر میں باغیوں نے اغوا کے بعد یرغمال 7 شہری قتل کر دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے جنوبی شہر عدن سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بتایا ہے باغی حوثیوں نے ہفتے کی شب المعلا کے علاقے میں شہری آبادی پر ٹینکوں کے گولے برسائے۔ اس جارحانہ اقدام کا مقصد پیش قدمی کرتے ہوئے عدن کی بندرگاہ پر قبضہ ہے۔

گولا باری کے نتیجے میں بچوں سمیت متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اس سے پہلے الضالع کے علاقے میں سول ذرائع نے بتایا کہ حوثیوں نے شہر سے اغوا کے بعد یرغمال بنائے سات شہریوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنے کے لئے باغیوں سے شہری آبادیوں پر ٹینکوں سے بڑے پیمانے پر گولے فائر کئے۔

العربیہ کے سسٹر چینل 'الحدث' سے بات کرتے ہوئے ذرائع نے بتایا عوامی مزاحمت کمیٹیوں نے شہر کی متعدد کالونیوں کا کنڑول حاصل کر لیا ہے جبکہ حوثی ملیشیا کے ارکان اب بھی شہر کے بعض علاقوں میں موجود ہیں۔ ان گروپوں کو اپنی کارروائیوں کے لئے ایب اور دیگر علاقوں سے مدد مل رہی ہے۔ نیز تربیت یافتہ سنائپرز بھی حوثی ملیشیاٶں میں موجود ہیں۔